کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کا سینئر اداکار بہروز سبزواری کی معافی ...
Related Post
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کا سینئر اداکار بہروز سبزواری کی معافی کے بعد بیان سامنے آگیا۔ خلیل الرحمن قمر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بہروز سبزواری کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے حالیہ تبصرے پر مصنف سے معافی مانگ رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انہوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں۔
No comments